پارلیمنٹ کے بعد قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی ٹی وی پر نشر کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت پارلیمانی کمیٹیوں کی کارروائی کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے  کے احکامات جاری کردیئے ہیں

حکوت نے پارلیمنٹ کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی بھی ٹی وی کے ذریعے عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا  ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مثبت قدم اٹھاتے ہوئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت پارلیمانی کمیٹیوں کی کارروائی کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے  کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

وزیراعظم کی جانب سے اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویزاشرف کو باضابطہ خط لکھ  قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی براہ راست نشرکرنے کی ہدایت جاری  کردیں۔ شہبازشریف کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی ٹی وی پر نشر کرنے کے لیے  طریقہ کار وضح کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے

جاوید اقبال کا اصل سہولت کار کون تھا؟مدت ملازمت میں توسیع کس نے دلوائی؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا ہے جس میں انہیں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی قائمہ اور فنکشنل کمیٹیوں کے اجلاسوں کی براہ راست نشریات کے لیے مناسب طریقہ کار اور پیرامیٹرز کو حتمی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے سابق دور میں پی ٹی وی پارلیمنٹ کے آغاز کی صورت میں انقلابی قدم اٹھایاگیا تھا۔ اس عمل کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائے جو سابق حکومت کے 4 سال میں روک دیاگیا تھا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کا لازمی اور  کلیدی حصہ مجالس قائمہ کے اجلاسوں کی کارروائی بھی براہ راست نشر کی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ اشتراک عمل سے منصوبے کے دوسرے مرحلے پر ہنگامی طور پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ اسپیکر کے نام اپنے خط میں وزیراعظم نے کمیٹیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے عوام کو دونوں ایوانوں کے کام کاج کے بارے میں آگاہی حاصل ہوگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے خط میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ کوششیں نہ صرف پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ کریں گی بلکہ  عوام اور  خاص طور پر نوجوانوں میں، آئین، ان کے حقوق، پارلیمنٹ کی اہمیت اور جمہوری نظام میں اس کی کارکردگی کے بارے میں بیداری پیدا کریں گی ۔

متعلقہ تحاریر