ہاکی فیڈریشن میں اکھاڑ پچھاڑ، صدر، سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری عہدوں سے فارغ
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری آصف باجوہ اور خزانچی محمد اخلاق کی موجودگی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے انہیں ان کے عہدوں سے ڈی نوٹیفائی کر دیا
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری آصف باجوہ اور فنانس سیکرٹری محمد اخلاق کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا ہے ۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری آصف باجوہ اور خزانچی محمد اخلاق کی موجودگی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے انہیں ان کے عہدوں سے ڈی نوٹیفائی کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر براجمان
پی ایس بی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہاکی فیڈریشن کے انتخابات 15مئی 2018 کوہوئے تھے جن میں صدر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری شہبازاحمد سنیئراورخزانچی محمداخلاق 4سال کیلئے منتخب ہوئے تھے جبکہ 2019 میں شہبازسینئر کے مستعفی ہونے پر آصف باجوہ کو بطورسیکرٹری پی ایچ ایف نامزد کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پی ایچ ایف حکام کی 4 سالہ آئینی مدت 2 ماہ پہلے 14 مئی 2022ء کو ختم ہو گئی تھی اور انتخابات نہیں کرواسکے جبکہ مقررہ مدت میں الیکشن نہ کروانا نیشنل سپورٹس پالیسی 2005 ء کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹرنیشنل فیڈریشنزمیاں سیدواحد نے ڈاریکٹر جنرل کرنل (ریٹائرڈ ) آصف زمان کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔
جبکہ دوسری جانب ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کو ہالینڈ سے لاہور پہنچنے پر کامن ویلتھ گیمز کیلئے کیمپ میں ذمے داری سنبھال لی ہے۔
ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائی اورفزیکل فٹنس کا بھی جائزہ لیا ۔ کیمپ آج صبح ختم کردیا گیا جو کہ عید کے بعد دوبارہ لگایا جائے گا ۔