نیوٹرلز کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ نیوٹرل سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے فری اینڈ فیئر الیکشن ہو چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کرونگا

تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرلز کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے ۔ نیوٹرل سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے فری اینڈ فیئر الیکشن ہو چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کرونگا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں سابو وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرلز کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے ۔  میں کیوں ان سے لڑوں گا۔نیوٹرل کو کمزور کرنے کا مطلب دشمن کو مضبوط کرنا اور ملک کمزور کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے

جیو نیوز نے طیبہ گل کیس پر تبصرے کیلیے ”تنظیم ساز“ طلال چوہدری کو مدعو کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے ساتھ بیٹھنے سے ہزار درجے بہتر ہے میں اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں، چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا۔ حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے کوئی ڈر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہیں۔ ان حکمرانوں سے کوئی بات کرنے کو تیار ہیں، ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی گئی تو ملک کا اور نقصان ہو گا، تگڑی حکومت بنے گی تو معیشت چلے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  اپنے دور حکومت میں چھوٹی جماعتوں سے بلیک میل ہوتا رہا ۔ عثمان بزدار کے علاوہ باقی امیدوار ایک دوسرے کے نام پر بطورِ وزیر اعلیٰ متفق نہیں تھے، ہماری حکومت میں اگر بزدار کے خلاف کسی اور کو وزیراعلی بناتے تو وہ کرپشن کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ملک کا ساٹھ فیصد ہے کسی ایسے کو وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکتا تھا جو ذاتی لوٹ مار کرتا۔ علیم خان اور پرویز الٰہی بطورِ وزیر اعلیٰ ایک دوسرے کے نام سے راضی نہیں تھے۔

متعلقہ تحاریر