ایلون مسک خریداری کے معاہدے سے دستبردار، ٹوئٹر کا قانونی کارروائی کا انتباہ

ایلون مسک نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ  جعلی اکاؤنٹس کی معلومات کی فراہمی میں ناکامی پر ٹویٹرکی خریداری کے لیے دی گئی 44ارب ڈالر کی ہنگامہ خیز پیشکش واپس لے لیں گے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ نے برقی گاڑیاں بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی خریداری کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کے اعلان پر انہیں قانونی کارروائی کا انتباہ جاری کردیا۔

ایلون مسک نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ  جعلی اکاؤنٹس کی معلومات کی فراہمی میں ناکامی پر ٹویٹرکی خریداری کے لیے دی گئی 44ارب ڈالر کی ہنگامہ خیز پیشکش واپس لے لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کی ٹوئٹر کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کرنے دھمکی

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی بیٹی کا والد سے اظہار لاتعلقی

 ٹویٹر نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے ٹیسلا کے سی ای او پر مقدمہ کرے گا۔

ٹوئٹر معاہدہ توڑنے پر ایک ارب ڈالر ہرجانے کیلیے دباؤ ڈال سکتا تھا جسے ان حالات میں ایلون مسک ادا کرنے کیلیے تیار ہیں تاہم کمپنی کی  سودے کو مکمل ہوتے دیکھنا چاہتی ہے  جس کی کمپنی کا بورڈ بھی منظوری دے چکا ہےاور ٹوئٹر کے سی ای او پراگ اگروال نے بھی اصرار کیا ہے کہ وہ خریداری کے معاہدے کی تکمیل چاہتے ہیں۔

ایلون مسک کے وکیل  مائیک رنگلز نے ٹوئٹر کے بورڈ کو لکھے گئے خط میں شکوہ کیا ہے کہ ان کے موکل نے تقریباً 2 ماہ قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے جعلی اکاؤنٹس کے پھیلاؤ کا اندازہ لگانے کیلیے ڈیٹا طلب کیا تھالیکن ٹویٹر نے یہ معلومات فراہم کرنے میں ناکامی کا اظہار یا انکار کر دیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ  بعض اوقات ٹوئٹر نے مسک کی درخواستوں کو نظر انداز کیا اورکبھی اس نےمسک کی درخواستوں کو غیرمنصفانہ قراردیکر مستردکردیا اور کبھی اس نے مسک کو نامکمل یا ناقابل استعمال معلومات دیتے ہوئے تعمیل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔خط میں کہا گیا۔

ایلون مسک نے یہ بھی کہا کہ یہ معلومات ٹوئٹر کے کاروبار اور مالیاتی کارکردگی کی بنیاد ہیں اور معاہدے کی تکمیل کیلیے ضروری  ہیں۔

جواب میں ٹوئٹر کے بورڈ کے سربراہ بریٹ ٹیلر نےاپنے  ٹوئٹ میں کہا کہ  بورڈ  ایلون مسک کے ساتھ قیمت اور شرائط پرڈیل کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور خریداری کے معاہدے کو نافذ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 ہمیں یقین ہے کہ ہم ڈیلاویئر کورٹ آف چانسری میں کامیاب آئیں گے۔ ڈیلاویئر میں ٹرائل کورٹ اکثر ٹوئٹر سمیت متعدد کارپوریشنز کے درمیان کاروباری تنازعات کو نمٹاتی ہے۔

اس معاہدے کے آس پاس کا زیادہ تر ڈرامہ ٹویٹر پر چلایا گیا ہے ، جس میں مسک – جس کے 100 ملین سے زیادہ پیروکار ہیں – نے افسوس کا اظہار کیا کہ کمپنی آزادانہ تقریر کے پلیٹ فارم کے طور پر اپنی صلاحیت کے مطابق رہنے میں ناکام رہی ہے۔

جمعے کوٹویٹر کے حصص 5فیصد کمی کے بعد  36.81 ڈالر پر آگئے، جو کہ مسک کی 54.20ڈالر کی پیشکش سے بھی کم ہیں ۔ اس دوران ٹیسلا کے حصص 2.5 فیصد بڑھ کر 752.29 ڈالر تک پہنچ گئے۔ مارکیٹ بند ہونے اور مسک کے خط کے شائع ہونے کے بعد ٹویٹر کے اسٹاک میں کمی جاری رہی جبکہ ٹیسلا اوپر چڑھ گیا۔

متعلقہ تحاریر