وزیراعظم کا امیرقطر اور صدر یو اے ای کو فون، عید کی مبارکباد اور قرض کی فراہمی پر گفتگو

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ میں تاخیر سے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری کے لیے اب اگست میں آئی ایم ایف کے بورڈ میں جا سکے گا

وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اورامیر قطر شیخ تمین بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے عید الاضحیٰ  کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ایوان وزیراعظم سے  جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے صدر متحدہ عرب امارات اور امیر قطر کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب اور کویت کے بزنس گروپس کی ملاقات

وزیراعظم  شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت  دینے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اماراتی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جسے شیخ محمد بن  زید نے قبول کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  قطر کے امیر شیخ تمین بن حمد الثانی کو  بھی عید کی مبارکباد دی  اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ قطری امیر نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے  دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط سیاسی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے قرضوں کی واپسی کے لیے بھی دعا کی جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ قوم کو درپیش تمام معاشی بحرانوں کی جڑ ہے۔

ذرائع نیوز 360 کے مطابق وزیراعظم  شہبازشریف نے نہ صرف عید کی مبارکباد دی بلکہ انہوں نے قرض  کے حصول اور توانائی  سے متعلق بھی گفتگو  کی گئی ۔

ذرائع نیوز 360 نے بتایا کہ  آئی ایم ایف پروگرام   رواں ماہ جولائی  میں بحال ہونے کی کوئی امید نہیں جس کے باعث ملک کی معاشی حالت ہر گزرتے دن کے ساتھ  بدترین ہوتی جا رہی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان کے لئے قرض کی باضابطہ منظوری کے لئے کیس اب اگست کے اوائل ہی میں آئی ایم ایف کے بورڈ میں جا سکے گا۔

 ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد ان پر پیشرفت ہو سکے گی اور پاکستان تمام پیشگی اقدامات پر عمل کے بارے میں بتا سکے گاجس کے بعد ہی سٹاف لیول معاہدہ کا اعلان ہو گا۔

متعلقہ تحاریر