سرد تعلقات میں گرم جوشی آنے لگی، امریکی صدر سے پاکستانی سفیر کی ملاقات
مسعود خان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی جس میں سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر تعلقات مزید بہتر کرنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا
امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر تعلقات مزید بہتر کرنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان 4 سال سے سرد تعلقات میں ایک بار پھر سے گرم جوشی آنے لگی ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیے
پاک امریکا تعلقات میں حائل خلیج کم ہونے لگیں، اعلیٰ سطح پر رابطے بحال ہوگئے
امریکا میں پاکستان کے سفیر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں بتایا کہ وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن کی جانب سے استقبال کرنا اور ان سے ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے ۔
It was an honour to meet and greet President Joe Biden @POTUS at the Oval Office, White House.
Pakistan and the US resolve to strengthen their ties, as they celebrate the 75th Anniversary of their diplomatic relations.#PakUSAt75 pic.twitter.com/ydCu14Dxy4
— Masood Khan (@Masood__Khan) July 9, 2022
مسعود خان نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ نے اپنے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم کیا۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن سے پاکستانی سفیر نے اوول آفس میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان سفیر کو25 مارچ 2022 کو امریکا کیلئے سفیر نامزد کیا تھا تاہم واشنگٹن پہنچنے پر انکی سفارتی اسناد امریکا کے چیف آف پروٹوکول نے وصول کی تھی ۔
واشنگٹن کی روایت کے تحت کسی بھی ملک کے سفراء امریکی صدر سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ تصویر بناتے ہیں تاہم مسعود خان کو یہ موقع ان کی تعیناتی کے تقریباًڈھائی ماہ بعد نصیب ہوا تھا ۔
گزشتہ ماہ 15 جون کو پاکستانی سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس میں صدر بائیڈن سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں تھیں۔
خیال رہے کہ پاک امریکا تعلقات گزشتہ 4 سال سے سرد مہری کا شکار تھے جبکہ پاکستان میں امریکی سفیر کا عہدہ بھی طویل عرصہ تک خالی رہا تاہم 4 سال بعد امریکا نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کے لیے اپنا سفیر بنایا ۔