کراچی میں بارش ہوتے ہی مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی کرونا کاشکار

سندھ کابینہ میں کراچی کی نمائندگی کرنے والے واحد وزیر سعید غنی نے عید کے روز کرونا میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب شہر میں شدید بارشوں کے باوجود کرونا کا ٹیسٹ کرائے بغیر گوشہ نشین ہوگئے 

کراچی میں  بارش کی پہلی بوند گرتے ہی شہر کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب اور صوبائی کابینہ میں شہر کی نمائندگی کرنے والے واحد وزیر  سعید غنی  کرونا وبا کا شکار ہوگئے ۔

ایڈمنسٹریٹر اورصوبائی  وزیر  آئسولیشن میں آرام کرتے رہے اور بارش کے پانی میں پھنسے شہری دہائیاں دیتے رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں موسلادھار بارش، شہر پانی میں ڈوب گیا، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

بارش نے سندھ حکومت اور مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی کو ڈبو دیا

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارش کے بعد شہرکی صورتحال دیکھتے ہوئے  آئسولیشن میں جانے کو عافیت جانا۔انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروائے بغیر علامات کی بنیاد پر ہی خود کرونا سے متاثرہ قرار دیکر گوشہ نشینی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پیر کو  اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  میرے اندر گزشتہ روز سے کرونا کی علامات ظاہر ہوئی ہیں جس کے بعد خود کو  آئسولیٹ کرنے اور ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے عید کے روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری طبعیت گزشتہ کچھ روز سے ٹھیک نہیں تھی، چار روز قبل ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ میں دوسری مرتبہ کرونا میں مبتلا ہوچکا ہوں۔ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق میں نے خود کو آئسولیٹ کیا ہوا ہے، معمولی علامات کے علاوہ میری طبیعت بہتر ہے۔

متعلقہ تحاریر