اسلام آباد میں نامعلوم شخص کی پیزا بوائے سے جنسی زیادتی

تھانہ کورال کے علاقے شریف آباد میں پیزا ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کرنے والے 20 سالہ لڑکے کو ایک شخص نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا

وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے پیزا ڈیلیوری کرنے والے  20 سالہ نوجوان لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے کے تھانہ کورال  کے علاقے شریف آباد میں پیش آیا جہاں پیزا ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کرنے والے 20 سالہ نوجوان کو ایک شخص نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے

سابق افغان وزیر احمد شاہ دیارِ غیر میں پیزا ڈلیوری بوائے بن گئے

پولیس حکام  کی جانب سے  نامعلوم شخص  کے خلاف ایف آئی آردرج کر لی گئی ہےجبکہ آئی سی ٹی کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (آپریشنز) سہیل ظفر چٹھہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے  پیزا ڈیلیوری برائے سے جنسی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل زون کو جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد  نے کہا کہ جنسی زیادتی میں ملوث افراد  کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی  اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 2 ماہ میں جنسی زیادتی کا یہ دورسرا کیس ہے۔ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی پاکستان میں سویڈش خاتون ملازمہ کو ان کے حفاظت پر تعینات سیکیورٹ گارڈ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا ۔

متعلقہ تحاریر