متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ شوہر سمیت ترکی کے ایئرپورٹ پر گرفتار  

حریم شاہ شوہر کے ہمراہ مسقط جا رہی تھیں کہ دوران تلاشی بھاری مقدار میں سونا اور کرنسی نوٹ برآمد ہونے  پر حراست میں لیا گیا

مشہور و متنازعہ سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ کو ترکی  کے ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ترک اتھارٹی نے ٹک ٹاکر حریم شاہ سے بھاری مقدار میں سونا اور کرنسی بر آمد کرلی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف ٹک ٹاک حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ کو ترکی کے ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حریم شاہ کا عمران خان کو خراج تحسین

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق  ترک  ایئر پورٹ کی اتھارٹی نے ٹک ٹاکر حریم شاہ اور ان کے شوہر کے پاس سے بھاری مقدار میں سونا اور غیرمعمولی کرنسی بھی بر آمد کی ہے ۔

نجی ٹی وی نے  ذرائع  کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ حریم شاہ شوہر کے ساتھ ترکی سے مسقط جا رہی تھیں کہ تلاشی کے دوران ان سے بھاری تعداد میں کرنسی اور سونا برآمد ہونے  پر ترک حکام نے حریم شاہ اور انکے شوہر کو  حراست میں لے لیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان کی متنازعہ ٹک ٹاکر حریم سے اس سے قبل میں کئی بار تنازعات کا شکار بنی ۔  رواں سال جنوری میں حریم شاہ کو دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا جہاں انہیں چند روز قید میں رکھ کر ڈی پورٹ کردیا گیا تھا ۔

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اوران کی ساتھی صندل خٹک کو دبئی میں سائبر کرائم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور چند روز جیل میں رکھا گیا تھا  اور ان پر  امارات میں داخلے پرتاحیات پابندی عائد کردی تھی ۔

دبئی میں تاحیات بلیک لسٹ ہونے کے بعد پاکستان کی ٹک ٹاکر حریم شاہ کو قطر نے بھی ملک بدر کیا تھا۔ حریم شاہ پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہوا ہے۔ قطری پولیس نے تحقیقات کے بعد حریم شاہ کو ملزم قرار دیا اور بعد ازاں ملک بدر کر دیا۔

متعلقہ تحاریر