سابق بھارتی نائب صدر حامد انصاری  نے نصرت مرزا کے دعوؤں کو جھوٹ قرار دے دیا

حامد انصاری نے پاکستانی صحافی نصرت مرزا کے دعوے کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے ملک سے غداری کے الزامات کی تردید کردی

بھارت کے سابق نائب صدر حامد  انصاری نے پاکستانی صحافی نصرت مرزا کے دعوے کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔ انہوں نے اپنے اوپرپر لگائے جانے والے ملک سے غداری کے الزامات کی بھی سختی سے تردید کی ہے۔

سابق بھارتی نائب صدر حامد انصاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان اور میڈیا کا ایک مخصوص طبقہ ان پر مسلسل جھوٹے الزامات لگارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

مودی سرکار نے صحافی محمدزبیر کو ضمانت ملنے کے بعد بھی رہا نہ کیا

حامد انصاری کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام تراشی کی جارہی ہے کہ میں نے  پاکستانی صحافی نصرت مرزا حساس معلومات فراہم کی اور ایران میں سفیر کی حیثیت سے  قومی سلامتی سے غداری کی مکمل جھوٹ پر مبنی ہے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ الزام تراشی کی جارہی ہے کہ دہلی میں دہشتگردی سے متعلق کانفرنس میں پاکستانی صحافی نصرت مرزا سے ملا تاہم میں یہ واضح کردوں کہ میری نصرت مرزا سے ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی میں نے انہیں مدعو کیا۔

سابق بھارتی نائب صدر نے واضح کیا کہ ‍‍11 دسمبر 2010کو انٹرنیشنل کانفرنس آف جیورسٹ آن انٹرنیشنل ٹیرارزم اینڈ ہیومن رائٹس کا افتتاح کیا تھا اور ایسی کانفرنسز میں مہمانوں کی فہرست منتظمین تیار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی صحافی نصرت مرزا نے ایک یو ٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 2010میں بھارتی نائب صدر حامد انصاری کی دعوت پر دہشتگردی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی اور حاصل شدہ معلومات آئی ایس آئی سے شیئر کی ۔

متعلقہ تحاریر