ضمنی انتخاب کا معرکہ، عمران خان کی کارکنوں کو ڈٹ کرمقابلہ کرنے کی ہدایت

عمران خان نے کہا کہ میری ٹیم نے نون لیگ، ریاستی مشینری، متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر ایکس اور مسٹر وائے کے خلاف بھرپور مقابلہ کرنا ہے

تحریک انصاف کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اتوار کو پنجاب کے ضمنی انتخابات میں حکمران  جماعت  مسلم لیگ نون اور تعصب پسند الیکشن کمیشن  کے خلاف مقابلہ کرنا ہے ۔

پی ٹی آئی چیف عمران خان نے سوشل میڈیاایپ ٹوئٹر پرپارٹی کارکنوں کے لیے پنجاب کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے سابق امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کے ایک پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو پولنگ والے روز آپ نے حکمران جماعت مسلم لیگ نون کا مقابلہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نون لیگ کو  بڑا دھچکا، لیگی رکن  فیصل نیازی مستعفی، محمد کاشف نااہل ہوگئے

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ میری ٹیم کے لیے پیغام ہے کہ اتوار کے روز پنجاب کے ضمنی الیکشن میں آپ نے نون لیگ، ریاستی مشینری، متعصب  الیکشن کمیشن  اور مسٹر ایکس اور مسٹر وائے  کے خلاف بھرپور مقابلہ کرنا ہے ۔

 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26ویں امریکی صدر تھیوڈورروزویلٹ  کا قول بھی شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ  جب میری ٹیم ضمنی انتخابی معرکے میں برسرِپیکار ہوگی تواس پیغام میں مد نظر رکھنا ہے۔

پی ٹی آئی چیف کی جانب سے  شیئر کیے گئے تھیوڈور روزویلٹ کے قول میں کہا گیا ہے کہ کون ہے جو غلطی نہیں کرتا کیونکہ غلطی اور کوتاہی کے بغیرکوئی کوشش نہیں ہوتی۔جو بہادری سے کوشش کرتا ہے  وہ کامیاب ہوتا ہے ۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے شیئر کیے گئے قوم میں بتایا گیا ہے کہ جو اپنی توانائی صحیح مقصد میں لگاتا ہے وہ آخر کاراعلیٰ کامیابیاں حاصل کرتا ہے اگر وہ ناکام بھی ہوتا ہے تو بڑی ہمت کرتے ہوئے ناکام ہوجاتا ہےتاکہ اس کی جگہ ان ڈرپوک روحوں کے ساتھ نہ ہو جو نہ فتح اور شکست کو جانتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر