امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو خودغرض کیوں کہا ؟

امریکی صدر جو بائیڈن نے انگریزی لفظ  (selflessness) یعنی بےغرض کو(selfishness)  خود غرض کہہ ڈالا

امریکی صدر جو بائیڈن  نے امریکی فورسز کو خود غرض قرار دے دیا۔ سعودی عرب میں ایک تقریب سے خطاب میں امریکی صدر کی زبان لڑکھڑا گئی اور انہوں نے انگریزی لفظ  (selflessness) یعنی بے غرض  کو(selfishness)  یعنی خود غرض کہہ ڈالا ۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے کے آخری روز سعودی عرب کے شہرجدہ میں خلیج تعاون کونسل  کی ایک تقریب میں امریکی فوج کی دنیا بھر میں کام کی تعریف کی تاہم اس دوران ان کی زبان لڑکھڑاگئی اورانہوں نے امریکی فوج کو بے غرض کی بجائے خود غرض  کہہ دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دوریاں مٹنے لگیں

ریاست ہائے متحدہ کے صدر جو بائیڈن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکی فوج دنیا بھرمیں قیام امن کے لیے بہادری، بے غرضی سے جنگیں لڑ رہی ہے ہمیں انکی قربانیوں کا احترام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا  میجر بیو بائیڈن بھی اس کا حصہ ہے ۔

جوبائیدن کی زبان نہ صرف امریکی فوجیوں کو خود غرض کہنے پر رکی۔ انہوں نے ہولوکاسٹ کے حوالے سے بھی غلط جملہ کہہ گئے۔ بائیڈن نے غلطی سے ہولو کاسٹ  کی سچائیاں زندہ رکھنے کا عزم کیا تاہم فوری طورپر غلطی کی سمجھ آنے پرانہوں نے جملہ درست کیا اور ہولو کاسٹ کی ہولناکیاں زندہ رکھنے کا جملہ صحیح ادا کیا ۔

واضح رہے  کہ 9/11 کے بعد پہلی بار کسی امریکی صدر نے  خلیج وسطیٰ کا دورہ کیا ہے ۔  امریکی صدر کے دوری سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے 18 مختلف  معاہدں پر بھی دستخط کیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر