سکھر کا رہائشی دوسری بیوی کے ہاتھوں سونے اور نقدی سے محروم ہوگیا
فرزانہ سسرال سے سونا، پیسے اور قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئی، شوہر فریاد لیکر تھانے اورعدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور ہے
سکھر کے رہائشی عظمت علی راؤ کو اپنی ہی بیوی نے چونا لگادیا۔ عظمت کی اہلیہ مسمات فرزانہ سسرالیوں کے گھر کا قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئی جبکہ انصاف کا متلاشی شوہر اپنی فریاد لیکر تھانے اور عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور ہے ۔
سکھر کے رہائشی عظمت علی راؤ کو اس کی اپنی اہلیہ چونا لگا کر فرار ہوگئی جبکہ نقدی اور سونا اور دیگر قیمتی سامان کی واپسی پر مظلوم شوہر کو اہلیہ کے اہل خانہ کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیا ں دی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پانچ سال سے انصاف کے لیے در بدر ٹھوکریں کھا رہی ہوں، ام رباب چانڈیو
سکھرکے علاقے ریجنٹ قریشی محلہ کے رہائشی عظمت علی راؤ نے تھانے میں درخواست دی ہے کہ میری اہلیہ مسمات فرزانہ نے اپنی بہن بشیراں، امام بخش نامی شخص اوراپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ میرے گھر پرہلا بولا اور گھر میں موجود سونا، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لیکرچلی گئی۔
عظمت علی راؤ نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع پولیس کودی مگر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ فرزانہ کے رشتے دار مقدمہ درج کروانے پر مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ متاثرہ شوہرنےبالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
بیوی کے ہاتھوں لٹنے والے شخص کا کہنا ہے کہ آٹھ سال قبل اس نے مسمات فرزانہ سے دوسری شادی کی تھی تاہم اس نے شادی کے بعد بھی غیر مردوں سے تعلقات بحال رکھے ہوئے تھے۔