ہمیں ڈرایا گیا تھا عدم اعتماد ناکام ہوئی تو فلاں سیٹ پر آجائے گا،جاوید لطیف
جاوید لطیف نے کہا کہ عدم اعتماد سے قومی حکومت بنائی اس کا ایک ایجنڈا مقصد تھاکہ معیشت کو سہارا دیاجائے کہیں ڈیفالٹ نہ کر جائے
مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ اگر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوئی تو فلاں سیٹ پر آجائے گا جبکہ ہم بھی اتحادی جماعتوں کے فیصلو ں کے پابند تھے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈرایا گیا تھا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو فلاں سیٹ پر آجائے گا ۔اگر بار بار بند کمروں میں فیصلے ہوتے رہے تو ملک کے مستقبل کےلئے بہتر نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کا فوری صاف و شفاف انتخابات اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ
میاں جاوید لطیف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص کہتا ہے تین ماہ میں الیکشن ہونے چاہئیں ۔ پنجاب اور کے پی میں اکثریت رکھنے والے پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں توڑ کرکے الیکشن کا اعلان کریں۔ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عدم اعتماد سے قومی حکومت بنائی اس کا ایک ایجنڈا مقصد تھاکہ معیشت کو سہارا دیاجائے کہیں ڈیفالٹ نہ کر جائے۔فوری انتخابات کا متحمل ہیں یا نہیں مگر اس کا خمیازہ قوم بھگتے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست بچانے کےلئے خود کشی کی لیکن اداروں سے غلطیاں ہوئیں اس کا مداوا کرنا ناگزیر ہے اس کا ملبہ نہیں اٹھائیں گے ۔ نوازشریف کو پورا کا پورا سچ قوم کے سامنے رکھنا چاہئیے۔ حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے تو آئندہ انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔
جاوید لطیف نے کہا کہ اگر ادارے لاڈلے کے دباؤ میں آئے اگر اداروں میں پنچائتیں ہوں گی۔قوم نے مجھے عزت دی ۔قوم پر قربان ہونے کا جذبہ آج بھی ہے ۔ سارا سچ کہنا چاہتا ہوں میرے اور میری اوپر والدہ پر مقدمات بنائیں گے مگر تین ماہ میں ریلیف نہیں لیا ۔
لیگی رہنما نے کہا کہ سب سے گزارش کررہاہوں بار بار خواہشات ، پسند و نا پسند کی بنیاد پر فیصلے کئے جائیں گے تو خدانخواستہ جہاں کھڑے ہیں وہیں کھڑے رہ جائیں گے۔ بے شمار فیصلے نوازشریف مریم نواز کے خلاف آئے جو آ آئین و قانون سے ماورا تھے لیکن پھر بھی آگے چلنے کےلئے تیار ہیں۔