اسلامی نظریاتی کونسل کی حکومتی ریفرنسز پر سفارشات سامنے آگئیں

اسلامی نظریاتی کونسل نے مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی،جنسی زیادتی كے مجر م كی آختہ كاری سمیت اہم  معاملات پر منظور کردہ سفارشات متعلقہ محکموں کو ارسال کردیں ہیں

اسلامی نظریاتی کونسل نے مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی،جنسی زیادتی كے مجر م كی آختہ كاری، سزائے موت کے دائرہ کار میں کمی،نعت خوانی کے شرعی اسلوب، خواجہ سراؤں کے حقوق سمیت  دیگر معاملات سے متعلق حکومتی ریفرنسز اور استفسارات پر منظور کردہ سفارشات متعلقہ وزارتوں، صوبائی اسمبلیوں اور محکموں کو ارسال کردیں ہیں۔

کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی نے قابل احترام مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی، جنسی زیادتی كے مجرم كی آختہ كاری، سزائے موت کے دائرہ کار میں کمی سمیت کئی اہم  معاملات پر منظور کردہ سفارشات متعلقہ وفاقی وزارتوں، صوبائی اسمبلیوں اور محکموں کو ارسال کردیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سود کے حق میں اپیل واپس لی جائے، اسلامی نظریاتی کونسل کا وزیراعظم کو خط

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے بھجوائی گئی  سفارشات میں فوجداری (تر میمی ) بل 2020بابت مقدس شخصیات كی توہین، سزائے موت كے دائرہ كار كو قوانین سے كم كرنا، جی ایس پی پلس (جی ایس ڈی) كے لیے یو رپی یو نین كا مطالبہ  کے حوالے سے سفارشات شامل ہیں ۔

 

اسلامی نظریاتی کونسل نے مسودہ قانون بابت قومی كمیشن برائے اقلیتی حقوق 2020،كونسل كی آرا، پاكستان رویت ہلال بل 2020، رویت ہلال ایس اوپیز، تعلیمی اداروں میں عربی لازمی كر نے كا بل 2020، خاتمہ سود کے حوالے سے وفاقی شرعی عدالت کا فیصلے کا موضوع بھی شامل ہے ۔

کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی کی جانب سے یکساں قومی نصاب کی تشکیل کے لیے کمیٹی کا قیام، خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ کا ایکٹ 2018ء ، شادی بیاہ كی تقریب كو آسان بنا نے كی تحریك كونسل كی سفارشات ؍تجاویز ،صوبہ خیبر پختونخوا میں تنا زعات كے متبادل حل كے لیے مسودہ بل 2020، بناتات اور جنگلی حیات(پودوں، درختوں اور پر ندوں وغیرہ ) كا تحفظ سفارشات شامل  ہیں۔

بھیجی گئی سفارشات میں سیشن كورٹ كو ریپ كیسز سننے كا اختیار كونسل كی رائے، نعت خوانی كا اسلوب شرعی حیثیت، تحفظ اطفال ایكٹ 2018 میں لاوارث بچے كی تعریف اور فوجداری قانون(تر میی ) آرڈنینس 2020 (جنسی زیادتی كے مجر م كی آختہ كاری) کے موضوعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سود کے خاتمے کے خلاف اپیلیں دائر نہ کی جائیں، اسلامی نظریاتی کونسل

جن وزارتوں اور اداروں کے ریفرنسز، استفسارات پر کونسل کی سفارشات ارسال کی گئی ہیں ان میں وفاقی وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی، وفاقی وزارت قانون وانصاف، وفاقی وزارت تعلیم، وفاقی وزارت خزانہ  شامل ہیں۔

کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی نے وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات، وزارت ماحولیات، وزارت انسانی حقوق، وزارت برائے منصوبہ بندی وترقی، بینک دولت پاکستان، وفاقی شرعی عدالت، محکمہ جنگلات، سیکرٹری صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا، محکمہ قانون وانصاف خیبر پختونخوا کو  سفارشات  بھیجی ۔

  چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے توقع ظاہر کی ہے کہ متعلقہ وزارتیں اور محکمے کونسل کی سفارشات پر جلد عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ تحاریر