بابر اعظم نے ٹیسٹ میچز میں اپنے 3 ہزار رنز مکمل کرلیے

کپتان بابر اعظم نے گال میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں کھیلتے ہوئے اپنے 3000 ٹیسٹ رنز مکمل کرتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹیسٹ میچز میں اپنے تین ہزار رنز مکمل کرلیے۔ بابر اعظم نے 41 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے منگل کو گال میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں کھیلتے ہوئے اپنے 3000 ٹیسٹ رنز مکمل کرتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے 47.92 کی اوسط سے یہ سنگ میل حاصل کرنے کے لیے سات سنچریاں اور 21 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

یہ بھی پڑھیے

کپتان بابر اعظم کے مقدر کا ستارہ نئی بلندیوں پر پہنچ گیا

بابراعظم 3000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے 19ویں پاکستانی بلے بازہیں۔ بابراعظم  نے سب سے کم اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بابر اعظم نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 228 اننگز میں 10,000 بین الاقوامی رنز مکمل کر کرکے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کوہلی نے 232 اننگز میں اتنے ہی رنز بنائے تھے۔ وہ ت پانچویں تیز ترین ایشیائی بلے بازوں میں  میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم کو بطور کپتان ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔ انہوں نے 13 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا۔

بابراعظم 2 مرتبہ مسلسل 3 سینچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے بازز ہیں۔ انہوں نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 3 سنچری رنز اسکورکی تھی۔ بابراعظم نے اکتوبر 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر