شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے شفاف الیکشن کو جمہوریت کی فتح قرار دے دیا
محمد حفیظ نے عمران خان کو جیت پر مبارکباد دی، شاہد آفریدی نے جمہوریت کو پاکستان کا مستقبل قرار دیا
قومی کرکٹرز شاہد خان آفریدی اور محمد حفیظ نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت کو جمہوریت کی فتح قرار دے دیا ۔
پاکستانی سپر اسٹار کرکٹ شاہد آفریدی نے اپنے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم نے ٹیسٹ میچز میں اپنے 3 ہزار رنز مکمل کرلیے
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہر وہ شخص قابل احترام ہے جو اپنے حق رائے دہی سے کاروبار حکومت میں اپنا حصہ ڈالتا ہے اور جمہور کے نظام کو آگے بڑھاتا ہے۔
آج کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے۔ قابل احترام ہے ہر وہ شخص، جو اپنے حق رائے دہی سے کاروبار حکومت میں اپنا حصہ ڈالنا ہے اور جمہور کے نظام کو آگے بڑھاتا ہے۔#PakistanZindabad
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 17, 2022
جبکہ کرکٹر محمد حفیظ نے بھی پنجاب کے 20 حلقوں میں ہوئے ضمنی الیکشن پر اپنے رائےکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام نے اپنی سیاسی بیداری اور پختگی کا مضبوط فیصلہ سنایا۔دیکھتے ہیں کہ ہمارے سیاسی رہنما اس نتیجہ کو کیسے لیتے ہیں۔
محمد حفیظ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی کارکنان کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستانی عوام کے لیے ایک بار پھر بڑی ذمہ داری نبھانی ہے۔
People of Pakistan given a strong verdict on their political awareness & maturity in #Elections2022. Let’s see how our political leaders wil take this result. Congratulations @ImranKhanPTI & all his political workers. Once again big responsibility to deliver for the people of 🇵🇰
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) July 18, 2022
واضح رہے کہ اتوار کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات منعقد ہوئے تھے جس میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا تھا ۔
تحریک انصاف نے 20 میں سے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ نون صرف 4 سیٹ جیت پائی تھی ۔