نیٹ فلکس مشکلات کا شکار، 23 لاکھ افراد نے وڈیو اسٹریمنگ سروس سے منہ پھیرلیا

امریکا اور کینیڈا میں 3 ماہ کے دوران نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد میں 13 لاکھ جبکہ دنیا بھر میں 10 لاکھ کی کمی دیکھی گئی

امریکا اور کینیڈا میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد میں 13 لاکھ  کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ دنیا بھر میں نیٹ فلکس صارفین کی تعداد میں ایک ملین کی کمی دیکھی گئی تاہم انتظامیہ پر امید ہے کہ رواں سہ ماہی میں صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوگا ۔

امریکی وڈیو کی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے امریکی اور کینیڈین صارفین کی تعداد میں 13 لاکھ کی کمی دیکھی گئی جبکہ دنیا کے دیگر ممالک  میں بھی 10 لاکھ سے زائد افراد  نے نیٹ فلکس  ان سبسکرائبرڈ کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے

نیٹ فلکس کا اپنی اسٹریمنگ سروس میں اشتہار شامل کرنے کا اعلان

گزشتہ 10 سالوں کے دوران میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں صارفین کے نیٹ فلکس پر عدم اعتماد سے انتظامیہ پریشان ہے تاہم وڈیو کی اسٹریمنگ سروس کی انتظامیہ نے امید طاہر کی ہے کہ رواں سہ ماہی میں صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

کمپنی کی دوسری سہ ماہی رپورٹ میں کے مطابق دنیا بھر میں صارفین کی تعداد میں ایک ملین کی کمی ہوئی جبکہ امریکا اور کینیڈا  میں تقریباً 13 لاکھ افراد نے نیٹ فلکس کو ان سبسکرائب کیا ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی وڈیو کی اسٹریمنگ سروس نے اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ کرتے ہوئے 300 ملازمین کو فارغ کرنے اور دوران  سروس اشتہارات شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 انتظامیہ نے پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے ۔ نیٹ فلکس انتظامیہ نے  مطابق آمدن میں کمی  اور اخراجات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث یہ اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 2 ماہ قبل مئی میں نیٹ فلکس نے 150 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا تھا۔ نیٹ فلکس آئن لائن اسٹریمنگ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ اسکے 22 کروڑ سبسکرائبرز ہیں تاہم اسے ڈزنی پلس اور ایمیزون جیسے حریفوں سے سخت مقابلہ کرنا پڑرہا ہے ۔

متعلقہ تحاریر