ملک کی معاشی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم رکھنے کےلیے اقدامات کررہا ہے، ملکی معیشت اب بہت سنبھل چکی ہے،پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا

اسٹیٹ بینک پاکستان کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان کے دیوالیہ  ہونے کے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ  میں کہا گیا  ہے کہ اسٹیٹ بینک روپے کی قدر مستحکم رکھنے کےلیے اقدامات کررہا ہے ۔ پاکستان کی معیشت اب بہت سنبھل چکی ہے۔ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز حکومت نے 100 دنوں میں معیشت کا بھرکس نکال دیا

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق روپے کی قدر کے لیے پے در پے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف اور امدادی ممالک  پاکستان کے ساتھ ہیں۔

مرکزی بینک کے حکام نے بتایا کہ  پاکستان نے تمام مشکل فیصلے کرلیے ہیں، اب مشکل حالات نہیں کا سامنا نہیں ہے ۔ پاکستان میں غیر ضروری درآمدات میں کمی کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق پاکستان کے حالات سری لنکا اور گھانا سے بالکل مختلف ہیں۔ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون اور اس کے اتحادی کے 100 دن کی  حکومت میں  ڈالر کے مقابلے میں روپیہ چاروں شانے چت رہا جبکہ   اسٹاک مارکیٹ بھی دباؤ کا شکار رہی۔

موجودہ حکومت کے پہلے 100 دنوں  میں  ڈالر 32 روپے مہنگا  ہوا اور 10 اپریل کو  189 کا ڈالر 18 جولائی   کو 221 روپے تک جا پہنچا ہے۔

مسلم لیگ نون اور ان کے اتحادیوں کی حکومت 10 اپریل کو جب اقتدار میں آئی تو  8 اپریل  2022 بروز جمعہ اسٹاک مارکیٹ  44 ہزار  444 پوائنٹ پر موجود تھی جبکہ    19 جولائی  2022 کو 100 دن گزر جانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا  انڈیکس  40 ہزار  389 پوائنٹس پر آن پہنچا ۔

متعلقہ تحاریر