جھنگ میں نون لیگ کے سابق ایم پی اے افتخار بلوچ پر انسانیت سوز تشدد

مسان تھانے  کی حدود میں سابق لیگی رکن اسمبلی پر10 کے قریب  مسلح افراد نے شدید تشدد کیااور انکے کپڑے بھی پھار دیئے

پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) افتخار بلوچ کو جھنگ میں مسلح افراد نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ مسان تھانے کی حدود  میں اسلحہ اور لاٹھیوں سے لیس 10 افراد  کی جانب سے ان پرانسانیت سوزکیا گیا ۔

پنجاب کے ضلع جھنگ  میں مسان تھانے  کی حدود میں مسلم لیگ نون کے سابق رکن اسمبلی پرمسلح افراد نے شدید تشدد کیا۔ 10 کے قریب مسلح افراد نے  افتخار بلوچ کی گاڑی کو گھیرے میں لیکر  ان پر تشدد کیااور انکے کپڑے بھی پھار دیئے ۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول  کے لاڑکانہ میں وڈیرے نے مزدور کے بیٹے کو  تشدد کرکے قتل کردیا

نامعلوم حملہ آور دو گاڑیوں میں اس وقت آئے جب بلوچ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ سڑک سے گزررہے تھے۔ حملہ آوروں نے اس کی گاڑی کو روکنے کے لیے سڑک بلاک کردی اور پھر انہیں گاڑی سے باہر نکالنے کے بعد  وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل سابق ایم پی اے افتخار احمد پر نامعلوم افراد کے تشدد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کرتے ہوئے افتخار احمدکےکپڑے پھاڑ دیے۔ویڈیو میں وہ ملزمان سے  رحم سے  درخواست بھی کرتے رہے۔

سابق رکن اسمبلی نے پیش آنے والے تشدد کے واقعے پر کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔واضح رہے کہ افتخار بلوچ حالیہ ضمنی انتخاب میں حلقہ پی پی 125 سے آزاد امیدوار تھےجس میں وہ تیسرے نمبر پر آئے تھے ۔

افتخار احمد پر نامعلوم افراد کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ  پنجاب حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی ) پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

پولیس کے مطابق افتخاربلوچ پرتشدد کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر