حکومتی اتحادی سینیٹر عبدالکریم نے حکومت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹرعبد الکریم نے کہا ہمیں حکومت لینی نہیں چاہیے تھی، عوام کو سہولیات فراہم نہیں کرسکتے تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے

جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ سینیٹر عبد الکریم کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت لینی نہیں چاہیے تھی کسی اور کا پھیلایا ہوا گند ہم کیوں صاف کریں۔ جو گند کو لائے وہی اسے صاف بھی کریں۔ گند لانے والوں کی سزا عوام بھگت رہی ہے جبکہ الزام اتحادی حکومت پر آرہا ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی سینیٹرعبد الکریم حکومت پر پھٹ پڑے۔ نجی نیوز چینل کے نمائندے سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بہتر یہی ہےحکومت چھوڑ دیں۔عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو حکومت چھوڑ کر سیاسی میدان میں اترنا پڑے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

تاجربرادری نون لیگی حکومت سے مایوس، بڑی توقعات کے امکان کو مسترد کردیا

جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ اول تو ہمیں حکومت لینی ہی نہیں چاہیےتھی تاہم حکومت کرنی ہے تو آئی ایم ایف کی عوام پر بوجھ ڈالنے والی شرائط نہ مانیں۔ کسی اور کاگند ہم کیوں صاف کریں،جو گند کو لائےوہی اسے صاف بھی کریں۔

معاون خصوصی سینیٹر عبد الکریم نے کہا کہ حکومت ہم نے لے لی ہے یہ صحیح کیا یا غلط ،اب ہم عوام کو ریلیف دیں اگر عوام کو سہولیات فراہم نہیں کر سکتے تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیے

اتحادی روٹھ گئے مگر مضبوط” ایلفی“ سے جڑا اتحاد ٹوٹناممکن نہیں

جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے  رزلٹ کے حوالے سے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ  یہ جو شکست ہوئی ہے یہ خلاف توقع تھی۔ بلکل امید نہیں تھی کہ اس طرح شکست ہوگی کیونکہ پنجاب نون لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔

متعلقہ تحاریر