امریکا کی دوبارہ چاند پر جانے کی تیاریاں، مشن آرٹیمس کا آغاز 29 اگست کو ہوگا

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے  اپالو 11 کی چاند پر لینڈنگ کے 53 سال مکمل ہونے پر ایک نئے چاند مشن کا اعلان کردیا

امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے اپالو11 کی چاند پر لینڈنگ کے 53 سال مکمل ہونے پر ایک نئے چاند مشن کا اعلان کردیا ہے۔ مشن آرٹیمس پروگرام کے تحت 29 اگست کو پہلی بغیرعملہ آزمائشی پروازشروع  کی جائے گی ۔

عالمی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے چاند پرانسانی قدم رکھنے کے 53 سال مکمل ہونے پر اگلے ماہ اگست  کے آخر میں نئے چاند مشن کا آغاز کرنے جا رہا ہے ۔ ناسا 29 اگست  کو 3 ماہ کے پروگرام کے تحت بنا خلاباز چاند پر آزمائشی پرواز کی کوشش کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

روس خلاء میں دنیا کی پہلی فلم بنائے گا، امریکہ پیچھے رہ گیا

امریکی خلائی ایجنسی کے نئے قمری پروگرام کا نام یونانی افسانوں میں اپولو کی جڑواں بہن کے نام پرآرٹیمس رکھا گیا ہے۔ آرٹیمس1 چاند کی تسخیر کے اس نئے خلائی مشن کے سلسلے کی پہلی پرواز ہوگی ۔

ناسا کے پروگرام کے مقصدایک مرتبہ پھرانسان کو چاند پر واپس بھیجنا  اور وہاں مستقل موجودگی قائم کرناچاہتا ہے جبکہ 2030  مین مریخ کے سفر کی منصوبہ بندی کے لیے معلومات بھی حاصل کرنا چاہتا ہے ۔

مشن کا دوسرامقصد راکٹ اورعملہ کے کیپسول کی پروازکی صلاحیت کا مظاہرہ ملاحظہ کرنا ہے کہ اس نے مشن کے دوران میں کس طرح اپنی اہدافی مہم پوری کی ہے۔

ناسا کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر جم فری کے مطابق دیوہیکل خلائی لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) اور اورین کریو کیپسول کے لیے ممکنہ لانچ کی تاریخوں کی پہلی ونڈو 29 اگست، 2 ستمبر اور 5 ستمبرہے۔

واضح رہے کہ  آرٹیمس مشن کے حوالے سے گزشتہ ماہ کیے گئے تمام  ٹیسٹ  کامیاب رہے اورمذکورہ  ٹیم نے اپنے 90 فیصد اہداف پورے کیے ۔

متعلقہ تحاریر