رائل پلازہ سکھر کے مکین 20 روز سے بجلی سے محروم

سکھر کے رائل پلازہ کا ٹرانسفامر گزشتہ 20 روز سے خراب پڑا ہے مگر انتظامیہ عوام سے  نئے ٹرانسفارمر  کی تنصیب   کے لیے پیسے مانگنے لگی

سکھر کے علاقے رائل پلازہ میں خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے اورسیپکو اہلکاروں کی زیادتیوں کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کرکے سیپکو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے ریس کورس روڈ پر واقع رائل پلازہ کے مکینوں نے بجلی کی عدم ستیابی، غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اورعلاقے کا خراب ٹرانسفامر تبدیل نہ کرنے پر سیپکو انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سیپکو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر میں بجلی کا شدید بحران، سیپکو کی صارفین کو متبادل ذرائع فعال کرنے کی ہدایت

مظاہرین نے سڑک پر ٹائر نژر آتش کیے جس کے باعث  ٹریفک کی آمد و رفت میں معطل ہو کر رہ گئی ۔ اس موقع پر مظاہرن نے کہا کہ گزشتہ 20 روز سے علاقے کا ٹرانسفارمر خراب ہوگیا ہے جبکہ سپیکو انتظامیہ کی جانب سے تاحال اسے تبدیل نہیں کیا گیا ۔

مظاہرین نے کہا کہ  پورا علاقہ گزشتہ 20 روز سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے  جبکہ سخت گرمی  میں خواتین، بزرگ  اور معصوم بچے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے  اذیت کا شکار ہیں جبکہ سپیکو انتظامیہ ٹرانسفامر کی تنصیب کے لیے بلا جواز رقم مانگ رہی ہے ۔

مظاہرین کا الزام  عائد کیا کہ  اہل علاقہ نے سیپکو کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کرکے انہیں اس بدترین صورتحال سے آگاہ کیا تاہم اعلیٰ حکام گونگے اور بہرے ہوچکے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر فوری  طور پر  علاقہ کا ٹرانسفارمر تبدیل نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کردیں گے ۔

متعلقہ تحاریر