خیبرپختونخواہ میں پلاسٹک بیگز کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد

صوبائی اسمبلی نے پلاسٹک بیگز کی تیاری،  ترسیل و خرید فروخت کے لیے جاری کیے گئے تمام لائسنس و پرمٹ منسوخ کر دیئے گئے ہیں

خیبر پختونخواہ میں ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل مجریہ 2022 کے تحت صوبہ بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔

صوبائی اسمبلی اجلاس میں خیبر پختون خواہ ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل مجریہ 2022 منظور کر لیا گیا جس کے تحت صوبہ بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ افراد کے لئے 1 ڈینٹل سرجن موجود، رپورٹ

خیبر پختونخواہ کے وزیر ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے ایوان میں ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل مجریہ 2022 پیش کیاجسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔

پیش کردہ بل کے متن  کے مطابق پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل و خرید فروخت کے لیے جاری کیے گئے تمام لائسنس و پرمٹ منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

ترمیمی بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی  عمل میں لائی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیے

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا 26 جولائی سے حکومت مخالف  تحریک کا اعلان

صوبائی اسمبلی سے منظورشدہ بل کی  خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو ایک ماہ قابل توسیع قید سمیت 5 لاکھ تک جرمانہ کرنے کی سزا ہوگی۔

خیبر پختون خواہ کے وزیر ماحولیات اشتیاق ارمڑ کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگ پر پابندی وزیر اعلی ٰمحمود خان کے ویژن کا عملی تسلسل ہے۔

واضح رہے کہ پلاسٹک بیگزماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتے ہیں۔پلاسٹکزبیگ کے سڑنے کی وجہ سے  خطرناک میتھین  اور کابن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر انتہائی زہریلی گیسوں کا اخراج ہوتا ہے  جو کہ نہ صرف زمین بلکہ انسانوں کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہوتی ہے

متعلقہ تحاریر