نرسنگ کالج کے قیام سے صحت کے شعبے میں انقلاب برپا ہوگا، وزیر صحت بلوچستان
حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کا کہنا ہے عوام کو چلڈرن وارڈ بلڈ بینک ریڈلوجی ڈیپارٹمنٹ بننے سے صحت کی تمام سہولیات اپنے شہر میں میسر ہونگی۔
صوبائی وزیر صحت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا ہے کہ نرسنگ کالج اور دیگر شعبہ جات کی عمارتوں کے قیام سے صحت میں مستقبل قریب میں ایک انقلاب آئے گا اور لورالائی صحت کے شعبے ایک اعلی مقام حاصل کرے گا اس کے ساتھ آئی سی یو کی سہولت لورالائی کے عوام کو پہلی بار اپنے گھر کی دہلیز پر میسر آئے گی۔
سینئر مرکزی رہنما بلوچستان عوامی پارٹی اور صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے ڈی ایچ کیو اسپتال لورالائی کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
لورالائی انتظامیہ کی کرپشن بے نقاب کرنے پر صحافی پیر محمد کاکڑ گرفتار
بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن
ایم ایس آفس میں اسپتال کیلئے مجوزہ نئی بلڈنگ کے حوالے سے ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر انور حمزہ زئی ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شبیر احمد مینگل انجینئر انور لونی کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی۔
اس موقع پر سینئر فارمیسٹ عبدالمنا ن ملازئی عبیداللہ اوتمانخیل ایس او ایم این سی ایچ پروگرام محمد عثمان موسی خیل بھی موجودتھے اس میٹنگ میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ بنگلوں اور کواٹروں میں غیر قانونی قابضین سے ہر صورت میں رہائش گاہیں تاکہ ڈاکٹروں کی رہائش کا مسلہ حل ہوسکے۔
اس موقع پر صوبائی صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے مرسی کور کی جانب سے لورالائی ڈی ایچ کیو اسپتال کو ملنے والی موبائل ٹی بی وین کا بھی معائنہ اور افتتاح کیا۔
دریں اثناء صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے نرسنگ کالج نرسنگ ہوسٹل بلڈنگ 10بیڈ آئی یو سی چلڈرن وارڈ ریڈلوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرز کے نئے بنگلے بنانے کیلئے زمین کا معائنہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو چلڈرن وارڈ بلڈ بینک ریڈلوجی ڈیپارٹمنٹ بننے سے صحت کی تمام سہولیات اپنے شہر میں میسر ہونگی۔
صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے اس موقع پر لورالائی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی ٹیچنگ اسپتال مستقبل میں ایک جدید اور شاندار اسپتال بنے گا اور اس کے تما م شعبے جلد فعال ہوجائیں گے اور غیر قانونی قابضین کا قبضہ بھی جلد ختم کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ تمام شعبوں کو بھر پور فعال اور موثر بنایا جائے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز پیرامیڈیکس کے ارکان اور تمام اہلکاروں اپنی ڈیوٹی اور فرائض منصبی پوری ایمانداری اور دیاتند اری سے سرانجام دیں ٓاپنے فرائض سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات کے بعد دور دارز اور پسماندہ علاقوں میں جا کر میڈیکل کیمپ لگائے جائیں جس کی اس وقت اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ نئی عمارتیں جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کی جائیں صحت کی تمام بنیادی سہولیات عوام کو فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ دار ی ہے۔









