پنجاب میں تیزاب گردی کا واقعہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرے کی حالت تشویشناک

چونیاں غیرت کے نام پر دو بھائی تیزاب گردی کا نشانہ بن گئے،ایک جھلس کرہلاک جبکہ دوسرے کو شدید تشویشناک حالت میں لاہورمنتقل کردیا گیا

پنجاب کے علاقے چونیاں غیرت کے نام پراینٹوں والے بھٹے پرکام کرنے والے دو بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ تیزاب گردی کا شکارایک شخص جان کی بازی ہارگیا جبکہ دوسرے شخص کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم اسکی حالت بھی تشویشناک  ہے۔

پولیس حکام کے مطابق  پنجاب کے علاقے چونیاں میں سلطان نامی شخص نے اینٹوں والے بھٹے پرکام کرنے والے 2 بھائیوں مانو اور شمیل پر تیزاب  پھینک دیا۔ تیزاب حملے میں شمیل نامی لڑکا جاں بحق ہوگیا جبکہ مانو کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیویارک میں پاکستانی طالبہ پر تیزاب سے حملہ

چونیاں کے پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ الہ آباد تلونڈی کے قریب اینٹوں والے بھٹے پر کام کرنے والے دوبھائیوں مانو اور شمیل پر تیزاب رات کی تاریکی میں پھینکا گیا۔ تیزاب حملے میں  شمیل جھلس کر جان کی بازی ہارگیا جبکہ مقتول کے بڑے بھائی شمیل کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال  لاہور منتقل کیا گیا ہے ۔

قانون کے نفاذ کے ذمہ داروں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کوئی غیرت کا معاملہ لگتا ہے تاہم مزید حقائق ملزمان کی گرفتاری کے بعد سامنے آئیں گے۔ تیزاب پھینکنے والا ملزم سلطان متاثرہ  بھائیوں کا قریبی رشتہ دار بتایا جارہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سلطان تیزاب پھینکے کے بعد فرار ہوگیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب تیزاب گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے لو احقین نے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر