کمالیہ میں محرم الحرام کے دوران امن کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سرچ آپریشن

دوران آپریشن 9 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیاگیا، گھر گھر تلاشی اور بائیو میٹرک سے کوائف بھی چیک کیے گئے

محرم الحرام کی آمد سے قبل  کمالیہ میں پولیس شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جبکہ  بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے مشکوک افراد کے کوائف بھی چیک کیے گئے ۔

پولیس کے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر کمالیہ سٹی پولیس نے محرم والحرام کے دوران شہر میں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے، جرائم پیشہ افراد اور شرپسندوں کی سرکوبی  کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا جس میں مختلف تھانوں  کی اہلکاروں، لیڈی پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے

کمالیہ میں موٹرسائیکل سوار جوڑے پر فائرنگ، شوہر ہلاک، بیوی زخمی

سرچ آپریشن محلہ فاضل دیوان، محلہ پگھلانوالہ، محلہ مدینہ آباد، محلہ اسلام پورہ، محلہ چڑھ  و دیگر علاقوں میں کیا گیا اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جبکہ مشکوک افراد کے بائیو میٹرک  سسٹم کے ذریعے کوائف بھی چیک کیے گئے ۔

سرچ آپریشن کے دوران 78 گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 195 مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ انکے  شناختی کارڈز کی بھی تصدیق کی گئی۔ کرائے داروں کے کوائف بھی جمع کیے گئے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات پر کیے گئے آپریشن  کے دوران 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ انکے قبضے سے 3 کلو سے زائد منشیات  اور 45 لیٹر شراب بھی بر آمد  بھی کی ۔

پولیس نے دوران آپریشن دیگر 9 افراد کو بھی  گرفتار کیا جن سے چوری کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے  مختلف اقسام کے  سامان برآمد کیے گئے۔ زیر حراست افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر