چائنہ نے دنیا کی پہلی مکمل الیکٹرک کار "اپالو آر ٹی 6 ” متعارف کروادی
اپالو آر ٹی 6 بغیر ڈرائیو کے چل سکے گی جبکہ اس میں ڈیٹیچ ایبل اسٹیرنگ وہیل لگایا گیا جسے با آسانی ہٹایا جا سکتا ہے
چائنہ کی کمپنی بیڈونے مکمل آٹو میٹک الیکٹرک کارمتعارف کروائی دی ہے۔ اپالو آرٹی 6 نامی گاڑی ایک مکمل الیکٹرک گاڑی ہے جس میں اسٹیئرنگ وہیل نہیں ہے تاہم ضرورت پڑنے پر اسے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔
ایک چینی سرچ انجن اور مصنوعی ذہانت کی کمپنی بیڈو نے اپنی جدید ترین الیکٹرک خود مختار ڈرائیونگ گاڑی مارکیٹ میں پیش کردی ہے۔ اس کار میں ڈیٹیچ ایبل اسٹیرنگ وہیل دیا گیا ہے یعنی اسے باآسانی ہٹایا جا سکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے دوبارہ گاڑی میں لگایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
امریکا کی دوبارہ چاند پر جانے کی تیاریاں، مشن آرٹیمس کا آغاز 29 اگست کو ہوگا
چین کی کمپنی بیڈو کی متعارف کروائی گئی خو مختارالیکٹرک کار مارکیٹ میں موجود گاڑیوں سے انتہائی مختلف ہے، یہ آٹونومس کاربغیرڈرائیور کے چل سکے گی لیکن اس کے لیے تفصیلی نقشہ پہلے سے اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ان علاقوں کو محدود کیا جائے جہاں گاڑی چل سکتی ہے۔
بیڈوکی الیکٹرک کاراپالو آرٹی 6 میں آٹونومس لیول 4 کی صلاحیتوں سے لیس گاڑی میں 8 لڈرز اور 12 کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ گاڑی میں لڈرز ریڈار کی طرح کا ایک پتہ لگانے کا نظام ہے جو ریڈیو ویوز کے بجائے پلسز لیزر لائٹ کا استعمال کرتا ہے۔
واضح رہے کہ چائینز کمپنی بیڈو پہلے ہی اپالو گو نامی ٹیکسی سروس چلارہی ہے۔ جس میں وہ اپنی خودکار ڈرائیونگ کی روبوٹیکسز کا استعمال کر رہا ہے جو کہ ایک خود مختار سواری سے چلنے والی سروس ہے۔ اپالو گو بیجنگ ،شنگھائی ، گوانگزو میں چلتی ہے ۔