آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف نے انسداددہشت گردی آپریشن میں کامیابیوں کو سراہا اور ملک کے دفاع اور عوام کے لیے جانیں قربان کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔کور کمانڈر کانفرنس میں  ملکی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ  انٹرسروسز پبلک ریلیشنز  (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں ملکی سرحدوں، داخلی اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

سہیل وڑائچ اور انصار عباسی کی خبروں کو پی ٹی آئی اور آئی ایس پی آر نے رد کردیا

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  کو ر کمانڈر کانفرنس میں   آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ  نے ملک میں جاری کامیاب انسداد دہشتگردی آپریشن کی تعریف کی۔

کو کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے انسداددہشت گردی آپریشن میں کامیابیوں کو سراہا اور ملک کے دفاع اور عوام کے لیے جانیں قربان کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں طوفانی بارشوں کی تباہی ، آرمی چیف کا بروقت دورہ

انٹرسروسز پبلک ریلیشنزکے مطابق  کانفرنس میں بارش، سیلابی صورتحال میں فارمیشنز کے ریلیف آپریشن کی تعریف کی گئی ۔ کانفرنس کے شرکا نے بحالی اور ریسکیو کے عمل میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ تحاریر