پسند کی شادی کرنے والے نوجوان پر لڑکی کے بھائیوں کا انسانیت سوز تشدد
کمالیہ میں پسند کی شادی کرنے والے رفیق آرائیں کو لڑکی آسیہ کے بھائیوں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، ڈی پی اونے واقعہ کا نوٹس لے لیا

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہرکمالیہ میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان لڑکی کے بھائیوں کے ہاتھوں بدترین تشدد کا نشانہ بننے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچ گیا ۔
کمالیہ کے تھانہ صدرکی حدود میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان رفیق آرائیں کو لڑکی کے بھائیوں نے سرعام بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان نے نوجوان پر گولیاں بھی برسائیں۔
یہ بھی پڑھیے
کمالیہ میں موٹرسائیکل سوار جوڑے پر فائرنگ، شوہر ہلاک، بیوی زخمی
رفیق آرائیں نامی شخص نے اپنے ہی گاؤں کی آسیہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی جس کا لڑکی کے بھائیوں کو شدید رنج تھا۔ لڑکی کے بھائی شفیق ملانہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بدلہ لینے کے لیے نوجوان پر تشدد کیا۔
آسیہ کے بھائی شفیق ملانہ نے اپنے دیگر جرائم پیشہ ساتھیوں کے ہمراہ گاؤں کے چوک میں رفیق آرائیں پر حملہ بول دیا۔ اس دوران اس پر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ملزمان نے نوجوان کو گولیاں بھی ماریں۔
شفیق ملازنہ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے تشدد رفیق آرائیں شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس کی حالت غیر ہونے پر زخمی نوجوان کو فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ۔
دوسری جانب واقعے کی اطلاع پرعلاقہ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔









