پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز، لنکن ٹائیگرز کو 323 رنز کی برتری حاصل
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن لنکن ٹائیگرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر176 رنز اسکورکیے جس کے بعد انہیں 323 رنز کی برتری حاصل ہوگئی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان ٹیم کو 323 رنز کی برتری حاصل ہوگئی جبکہ روشنی کم ہونے کی وجہ سے میچ جلدی ختم کردیا گیا ۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر لنکن ٹائیگرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز اسکور کیے جس کے بعد انہیں مجموعی طور پر 323 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔
یہ بھی پڑھیے
کیا محمد حسنین کا بولنگ ایکشن اب بھی مشکوک ہے؟
تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو میزبان ٹیم کو 147 رنز کی برتری حاصل تھی ۔تیسرے روز کے کھیل کے دوران پاکستانی بولرز نے لنکن ٹائیگرز کو مشکلات میں ڈالے رکھا۔ نسیم شاہ نے دو جبکہ یاسر شاہ، محمد نواز اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے27 اور دننجیا ڈی سلوا 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ دوسری اننگز میں انجیلو میتھوز نے 35 رنز جبکہ دنیش چندی مل اکیس رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔
تیسرے روز کے آغاز میں پاکستان نے 191 رنز پر سات وکٹ سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو صرف 42 رنز کے اضافےکے ساتھ پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔سری لنکن بالرز کی تباہ کن کارگردگی نے پاکستان بیٹنگ لائن اڑا کر رکھ دی تھی ۔
پاکستان کے آغا سلمان نے 62 رنزکی اننگزکھیلی جبکہ امام الحق 32، محمد رضوان اور فواد عالم 24، 24 جبکہ کپتان بابر اعظم 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ محمد نواز نے 12 اور حسن علی نے 21 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق صفر پر آؤٹ ہوئے ۔