حکومت یو اے ای کی ڈھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر ملکی قوانین بدلنے پر تیار
حکومت متحدہ عرب امارات سے 2 سے ڈھائی ارب ڈالر ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر قوانین میں پے درپے چھوٹ دینے کی تیاریاں میں مصروف ہے
وفاقی حکومت مختلف قوانین کی چھوٹ کے ساتھ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ سمیت تیل و گیس کی تلاش کی کچھ کمپنیوں کے شیئرز متحدہ عرب امارات کو دینا چاہتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ڈیل کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت مختلف قوانین کی چھوٹ کے ساتھ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ سمیت تیل و گیس کی تلاش کی کچھ کمپنیوں کے شیئرز متحدہ امارات کو دینا چاہتی ہے۔حویلی بہادر شاہ اور بلوکی آر ایل این جی پاور پلانٹ فروخت کیے جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت نے ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے نئی مشکلات کھڑی کردیں
ذرائع نے بتایا کہ دونوں پاور پلانٹ متحدہ عرب امارات کو دینے کی تیاری ہے۔ اوڈی جی ڈی سی ایل ، پی پی ایل اور ماری گیس کے شیئرز بھی متحدہ امارات کو فروخت کی تیاریاں ہیں ۔ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ڈیل میں 6 چھوٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس لاگو ہونے سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ڈیل میں پیپرا رولز سے استثنیٰ ہوسکتا ہے۔ آرڈیننس لاگو ہونے سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ڈیل میں ایس ای سی پی، کمپینز ایکٹ اور نجکاری رولز سے استثنیٰ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزارت اقتصادی امور نے مالی سال 2021-22 کے دوران قرض کی تفصیلات جاری کردیں
حکومت متحدہ عرب امارات سے فوری طور پر 2 سے 2.5 ڈھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لانا چاہتی تاکہ ملک میں ڈالر کی قلت کسی حد تک پوری کی جاسکے۔