ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ناہلی شہرقائد کے مکینوں کی جانیں لینے لگی
قلندریہ چوک نالہ خونی نالے میں تبدیل ہوکر روز انسانی جان کی بلی مانگنے لگا، خاتون اور بچی کے بعد ایک اورشخص نالے کا شکار بن گیا
سندھ حکومت اورایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ناہلی شہر قائد کے مکینوں نے جان لینے لگی۔ کراچی کے علاقے سخی حسن کا قلندریہ چوک نالہ خونی نالے میں تبدیل ہوگیا ۔
کراچی کے علاقے سخی حسن میں قلندریہ چوک کے قریب واقع نالہ خون آشام نالے میں تبدیل ہوگیا۔ برساتی نالے میں ڈوب کرایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش ایک خاندان کو برباد کر گئی
ایدھی کے رضاکاروں نے جاں بحق ہونے والے شخص کی میت اور زخمی شخص کو نالے سے نکال کر عباسی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واضح ر ہے کہ سخی حسن کے قلندریہ چوک کے نالے میں چند روز قبل ایک موٹر سائیکل سوار خاندان بھی گردیا گیا تھا ۔ حادثے میں ایک خاتون ان کی 2 ماہ کی بچی جاں بحق ہوئی تھی ۔
شہر قائد کے مکینوں نے بارشوں کے دوران حکومتی نا اہلی سے ہونے والی ہلاکتوں پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب پر کڑی تنقید کی مگران کے کانوں پر جو تک نہ رینگی۔
شہر کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب شہر کے پوش علاقوں کے نمائشی دورے کرتے رہے ۔
مراد علی شاہ ڈیفنس اورکنٹونمنٹ کے علاقوں کو دورہ کرتے رہے حالانکہ انتظامی طور پر یہ علاقے ان کی ذمہ داری نہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ اورنگی ٹاؤن، کورنگی، ملیر، گڈاپ ٹاؤن میں نہیں نظر آئے جو ان کی انتظامی ذمہ داریوں میں آتا ہے ۔