ملکی سیاسی و معاشی بحران کا حل شفاف انتخابات ہیں، عمران خان

سابق وزیراعظم نے کہا کہ چوروں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں اور ایسا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے جس پر سب کو اعتماد ہو

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجا کا استعفیٰ طلب کرتےہوئے کہا کہ ملکی مسائل کاحل شفاف الیکشن میں ہے۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنر زیرنگرانی شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ صاف و شفاف انتخابات نہ ہوئے تو بحران مزید بڑھے گا ۔

پی ٹی آئی کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک وڈیو خطاب میں ملکی معاشی اورسیاسی بحران کے حل کیلئے شفاف الیکشن کروائیں جائیں۔ صاف و شفاف انتخابات  کے لیے ضروی ہے کہ  ایسا الیکشن کمیشن تشکیل کیا جائے جس پر سب کو اعتماد ہو۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کا اللہ رکھا پانی پوری سے اظہار ہمدردی

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت میں ملک ترقی کررہا تھا ۔ ملک  درست معاشی  صورتحال کی جانب گامزن تھا مگر ہماری حکومت کے خلاف  بیرونی سازش کے ذریعے مسلط کی گئی حکومت کے بعد ہوا کیا۔؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت کی گئی اورایسے لوگوں کو کابینہ میں بٹھایا گیاجن میں سے 60 فیصد لوگ ضمانت پر تھے اور ان پر کرپشن کے مقدمات تھے اور 30 برس سے کرپشن کر رہے تھے۔

پی ٹی آئی چیف نے کہا کہ ہماری حکومت ہٹانے کے بعد ہماری جماعت کو دبایا گیا تاکہ دوبارہ کھڑے نہ ہو پائیں۔ انہوں نے ہمیں بھیڑ بکریاں سمجھا  کہ ان پر کسی تو پر مسلط کردیں یہ قبول کرلیں گے ۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حمزہ کو غیر آئینی طریقے سے وزیراعلیٰ بنایا گیا جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف ہمیں  ضمنی الیکشن میں ہرانے کے تمام حربے استعمال کیے گئے  اس میں  الیکشن کمیشن بھی نون لیگ کے ساتھ ملا رہا ۔

پی ٹی آئی چیف  عمران خان نےکہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ  قانون کی حکمرانی ہے ۔ جب تک ملک میں انصاف نہیں ہوگا ڈاکو دندناتے پھرتے رہے گے  اور ملک کبھی آگے کی طرف نہیں جائے گا ۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  میرے سے سوالات کیے جاتے ہیں میں سیاستدانوں سے بات کیوں نہیں کرتا تو میں کہتا ہوں جب چوروں سے ڈیل کرتے ہیں تو معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے ۔

متعلقہ تحاریر