پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب
تحریک انصاف کے سبطین خان ایوان کے نئے کسٹوڈین منتخب ہوگئے، سبطین خان کی کامیابی پر ایوان نعرے بازی سے گونج اٹھا
پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے سبطین خان کی کامیابی کا اعلان کیا۔
تحریک انصاف کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو ا۔تحریک انصاف کے سبطین خان ایوان کے نئے کسٹوڈین ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
سیاسی جماعتوں کے کھاتوں کی جانچ پڑتال، فرخ حبیب کا نون لیگ اور پی پی کو چیلنج
سبطین خان کی کامیابی پر ایوان نعرے بازی سے گونج اٹھا جبکہ مسلم لیگ نون اوراتحادی جماعتوں کے امیدوار سیف الملوک نے سبطین خان کو کامیابی پر مبارک باد دی۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو ا اور اسی لیے انتخاب میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں نئےاسپیکر کے انتخاب کیلئے قرارداد منظور کی گئی تھی جبکہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے بھی قرارداد منظور کی گئی تھی ۔
تحریک انصاف کے سبطین خان کو پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) نے اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے سیف الملوک کھوکھر کو اپنا مشترکہ امیدوار بنایا تھا ۔
ن لیگ نے اسپیکرکے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرتحفظات کا اظہار کیا ۔لیگی چیف وہب نے پینل آف چیئرمین اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیاتھا ۔
خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ ہمیں اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی اسٹاف کے طرزعمل پر تحفظات ہیں، الیکشن آئین کے پیرامیٹرز، انتخابی قوانین، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں اور پولیٹیکل پارٹیزایکٹ کےتحت کروایا جائے۔