بل گیٹس کا پاکستان میں پولیو کے بڑھتے کیسز پراظہار تشویش

وزیراعظم شہبازشریف نے شریک چیئرمین بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کوانسداد پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے ہنگامی اقدامات سے اگاہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف اور بل اینڈ میلنڈاگیٹس  فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف ) کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان میں بڑھتے پولیو کیسز کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کیا ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بی ایم جی ایف فاؤنڈیشن کے شریک بانی بل گیٹس سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں انسداد پولیوسے متعلق بات چیت کی گئی۔ دوران گفتگو بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر شہباز شریف کو اپنی تشویش سے بھی آگاہ  کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

شمالی وزیرستان پولیو کا گڑھ بن گیا،رواں سال 12واں کیس رپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف اور شریک چیئرمین بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان کو پولیو وائرس کی تمام اقسام سے پاک کرنے کے عہد کی تجدید کی۔ وزیراعظم نے انسداد پولیو کے لیے حکومت اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔

شہبازشریف نے بل گیٹس سے گفتگو میں خیبر پختون خوا میں بڑھتے پولیو کیسز کے حوالے سے  صوبے میں انسداد پولیو کے خاتمے کے پروگرام کو مزید بہتر کرکے وسیع کرنے کے اپنی حکومت کے ہنگامی منصوبے اور اقدامات پر روشنی ڈالی ۔

وزیر اعظم نے   کہا کہ ملک میں بڑھتے پولیو کیسز کا تعلق جنوبی خیبرپختون خوا کے علاقوں سے ہے۔ انہوں نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے حکومت کی زیر قیادت چلنے والے پروگرامز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شریک چیئرمین بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن گیٹس نے انسداد پولیو کے لیے فاؤنڈیشن کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کی وجہ سے کسی بچے کو معذوری کا خطرہ نہ ہو۔

متعلقہ تحاریر