سکھر میں پی ٹی آئی کا بجلی بلز میں ٹیکس کی وصولی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پی ٹی آئی نے سکھر میں بجلی کے بلوں میں فکس ٹیکس وصولی کے خلاف ملٹری روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نے بجلی کے بل بھی جلائے
سکھر میں تحریک انصاف کی جانب سے بجلی کے بلوں میں فکس ٹکس کی بلا جواز وصولی اورشہری انتظامیہ کی ناقص پالیسیزکے خلاف انصاف ہاؤس ملٹری روز سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ اس موقع پر مطاہرین نے بجلی کے بل بھی نذر آتش کیے ۔
پی ٹی آئی سکھر نے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس اور دیگرعوامی مسائل کے حل کے لیے ملٹری روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ پریس کلب پر مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شرکاء نے بجلی کے بل بھی جلائے ۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر چیمبر آف کامرس کا بجلی بلوں میں فکس ٹیکس کے خلاف احتجاج کااعلان
پی ٹی آئی سکھرکے صدرایڈوکیٹ ظہیربابرکی قیادت میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت سمیت کثیرافراد شریک ہوئے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگامی ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب تک عوام کو کوئی سہولت نہیں دی ۔
تحریک انصاف سکھر کی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عام آدمی کو کوئی بھی ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔ روز بروز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے باعث مہنگائی جا جن بے قابو ہوتا جارہا ہے ۔
مظاہرے سے خطاب میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوام اور تاجربرادری سے بجلی کے بلو ں ذریعے نت نئے ٹیکسز وصول کرنے لگی ہے جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سکھر شہر سندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے لیکن افسوس پی پی کے منتخب نمائندگان اور سرکاری دفاتروں میں تعینات سیاسی افسران کی بدولت شہر تباہ حالی کا شکار نظر آتا ہے ۔ سڑکیں اور نکاسی و فراہمی آب کا نظام تباہ ہو چکا ہے ۔
سکھر کے مقامی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کے حقوق اور امپورٹیڈ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔