روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جون تک 4.6 ارب ڈالر جمع ہوئے
اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے رقوم کے اخراج کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ آر ڈی اے میں 4.6ارب ڈالر کی رقم کے ساتھ 4 لاکھ 29 ہزار 364 اکاؤنٹ کھولے گئے
اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل انوویشن اینڈ سیٹلمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر سید علی رضا نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے رقوم کے اخراج کی افواہوں کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آر ڈی اے میں جون 2022 تک مجموعی طور پر 4.6ارب ڈالر سرمایہ کاری ہوئی۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جون 2022 تک مجموعی طورپر4.6ارب ڈالرکی رقم کے ساتھ 4 لاکھ 29 ہزار364 اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں جس میں 2.9 ارب ڈار کی سرمایہ کاری نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیے
جولائی میں پاکستانی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2022تک مجموعی طور پر 4.6 ارب ڈالر کی رقم کے ساتھ 4 لاکھ 29 ہزارسے زائد اکاؤنٹ کھولے گئے جس میں سے تقریباً 3 ارب ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمائی کاری کی گئی ۔روشن کار اسکیم کے تحت 8 ارب روپے کی منظور شدہ گاڑیاں دی گئی ۔
#RoshanDigitalAccount is going from strength 2 strength & exciting new products are being planned. Apprehensions about outflows are ill founded. Tune into Ep6 of #SBPPodcast to find out facts & what the future of RDA holds for #OverseasPakistanis. Watch https://t.co/hgZxvCQ7rf
— SBP (@StateBank_Pak) July 29, 2022
اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے رقم کے اخراج کی افواہیں عوام کا اعتماد مجروع کرنے کی کوشش تھی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم آر ڈی اے سے کچھ رقم نکالی گئی تاہم اس کا اخراج سرمایہ کاری کی معیاد کا پورا ہونا تھی ۔
مرکزی بینک کے پوڈ کاسٹ میں بتایا گیا کہ 2021 میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں کی گئی سرمایہ کاری کی معیاد پوری ہونے پر کچھ رقم اکاؤنٹ سے نکالی گئی ہے ۔ گزشتہ 23 ماہ کے دوران صرف 800 ملین ڈالر واپس بھیجے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے نمائندے نے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ حکومت سے مل کر روپے میں جاری کیے جانے والے نیاپاکستان سرٹیفکیٹس کی شرح پرنظرثانی کررہا ہے اور امید ہے کہ یہ عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
میرا گھر اسکیم کے تحت قرض کی فراہمی بحال کردی گئی
مرکزی بینک نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کا آغازستمبر 2020ء میں کیا گیا تھا جس سے سمندر پارپاکستانیوں کو ملکی مارکیٹ میں رسائی ملی جبکہ پرکشش منافع پر نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اور روشن کار جیسی اسکیم سے اسے مزید بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ۔
اسٹیٹ بینک کے نمائندے علی رضانے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں انے والی رقوم اکاؤنٹس میں نہیں رہتی بلکہ اسے آر ڈی اے کی دیگر مصنوعات یا اسٹاک مارکیٹ میں لگایا جا تا ہے تاہم اس وقت 500 ملین ڈالر کی رقم کھاتوں میں موجود ہے ۔