دریائے سندھ میں سکھر بیراج سے نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری

دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے دروازوں کے قریب سے خاتون سمیت مزید 4 نامعلوم لاشیں برآمد ہوئیں ہیں  جس کے بعد بر آمد ہونے والی لاشوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے

دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے دروازوں کے قریب سے نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ سکھر بیراج کے گیٹ سے خاتون سمیت  مزید چار نامعلوم لاشیں برآمد ہوئیں ہیں  جس کے بعد بر آمد ہونے والی لاشوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے ۔

دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے دروازوں کے قریب سے مزید 4 لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔ 34 وی گیٹ کے قریب سے ایک مرد جبکہ 31 وی گیٹ کے پاس سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ۔48 وی اور 61 وی گیٹس پر پھنسی لاشوں کو دروازہ کھول کر آگے کی جانب بہا دیا گیا  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال، پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری

سکھر بیراج کے گیٹ سے برآمد ہونے والی لاشیں ریسکیو حکام نے اسپتال منتقل کردی ہیں۔ ماہ جولائی میں دریائے سندھ سے برآمد لاشوں کی تعداد 29 ہوگئیں ہیں۔

دریائے سندھ سکھر بیراج کے گیٹس برآمد چار نا معلوم افراد کی لاشوں کو امدادی کارکنوں نے  اسپتال منتقل کیا جہاں پر ابتدائی تحقیقات کی بعد پولیس کی جانب سے ان لاشوں کی تدفین کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

سکھر انتظامیہ کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد  لاشیں پانی میں بہہ کر آتی ہیں۔

 ایدھی کے مطابق  دریائے سندھ سے بر آمد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال روانہ کیا جارہا ہے۔قانونی کارروائی کے بعد پولیس کی نگرانی میں لا وارث  میتوں کو اسلامی طریقہ کار کے مطابق سپرد خاک کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ تحاریر