ڈیفنس میں دو دریا کی ساحلی پٹی پر قائم ریسٹورنٹ سمندر برد ہوگیا
کراچی کے علاقے پوش علاقے ڈیفنس کی ساحلی پٹی دودریا پر لکڑی سے بنا ریسٹورنٹ سمندر برد ہونے سے کئی افراد سمندرمیں جا گرے جنہیں موت کے منہ میں جانے سے بچالیا گیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس کی ساحلی پٹی پر قائم ریسٹورنٹ سمندربرد ہوگیا۔ لکڑیوں سے بنایا گیا ریسٹورنٹ سمندر میں گرنے سے کئی افراد زخمی ہوئے تاہم ڈوبنے والوں کا امدادی کارکنوں نے موت کے منہ میں جانے سے بچالیا ۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دو دریا کے نام سے مشہورساحلی پٹی پر قائم ریسٹورنٹ سمندربرد ہوگیا۔ سمندر برد ہونے والے ریسٹورنٹ کی لکڑیاں گل سڑ گئیں تھیں جس کے باعث حادثہ پیش آیا ۔
یہ بھی پڑھیے
شیزان بیکرز اور ریسٹورنٹ کو ایمان ثابت کرنے کیلیے اشتہار چھاپنا پڑگیا
دودریا پرسمندرمیں ریسٹورنٹ گرنے کے باعث متعدد افراد سمندر میں جا گرے تاہم امدادی کارکنوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو باحفاظت ریکسیو کرلیا۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ۔
پولیس اور دیگر حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کارروائیاں شروع کردیں، اس سے قبل موقع پر موجود شہریوں نے نیچے گرنے والے افراد کو لکڑیوں تلے نکالا۔
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں دو دریا کے نام سے مشہور و معروف علاقہ ایک دہائی قبل ایک ویرانی جگہ تھی جہاں عام لوگ جاتے ہوئے ڈرتے تھے تاہم یہ جگہ پھر ایک فوڈ اسٹریٹ کے روپ میں شہر قائدکی پہچان گئی ہے ۔
دو دریا پر کم از کم 20 سے 25 کے درمیان ریسٹورنٹ قائم ہیں جوکہ مکمل طور پر لکڑیوں سے بنائے گئے ہیں تاہم ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کل حادثہ پیش آیا ۔
شہریوں نے حکومت سندھ اور مقامی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ریسٹورنٹ مالکان کو اپنے ہوٹل کی دیکھ بھال پر پابند بنائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے ۔