لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال کا عملہ مریضوں کے بیڈ پر آرام کرنے لگا

پیپلز پارٹی کی نااہل حکومت نے اپنے ہی بانی کے شہر لاڑکانہ کے اسپتالوں کا نظم و ضبط بہتر نہ بناسکی ،مریض رلتے رہے اور ڈاکٹر آرام کرنے میں مصروف رہتے ہیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کے آبائی شہرلاڑکانہ میں پی پی کی حکومت کی نااہلی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ صوبے میں 14 سال سے حکمرانی کرنے والی بلاول بھٹو زرداری کی جماعت اپنے ہی آبائی علاقے کے اسپتالوں کا نظم و ضبط بہتر نہ کرسکی ۔

لاڑکانہ کے سب سے بڑے طبی مرکز چانڈکا اسپتال کا عملہ قمیضیں اتارکرمریضوں کے بستر پرآرام کرتے نظرآتے ہیں جبکہ مریضوں کو پنکھے بھی میسر نہیں ہیں ۔اسپتال میں داخل مریضوں کے  لواحقین   بے بسی کی تصویربنے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول  کے لاڑکانہ میں وڈیرے نے مزدور کے بیٹے کو  تشدد کرکے قتل کردیا

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر مریضوں کے بیڈ پر آرام کررہا ہے جبکہ دوسری جانب ایک بیمار بچی کا والد اپنی  بیٹی کا مناسب علاج معالجہ نہ ہونے پر شکایت کررہا ہے  تاہم عملے کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔

صوبے کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے چیئر مین  بلاول بھٹو زرداری کے نانا کے آبائی شہر  لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال  کے ڈاکٹر ز ایئر کنڈیشنر ماحول میں مریضوں کے بستر پر لیٹ کر آرام فرماتے ہیں مگر مریضوں کو طبی امداد فراہم نہیں کرتے  ہیں۔

دوسری جانب چانڈکا اسپتال کے میں بے ضابطگیوں اور ریکارڈ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کی جانب سے ایم ایس ڈاکٹر گلزار تنیو اور اکاؤنٹنٹ فدا حسین ہلیو کو لکھے  گئے خط میں ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔

متعلقہ تحاریر