حکومت کے سخت اقدامات سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیاہے، مفتاح اسماعیل
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جولائی میں درآمدات 35 فیصد کمی کے بعد 5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی جسکے نتیجے میں ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکلات سے نکل گیا ہے۔ پاکستان تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کرے گا جبکہ ڈیفالٹ کا خطرہ بھی ٹل چکا ہے ۔
بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کوانٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکلات سے نکل چکا ہے، اب ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
تاجروں کی دھمکی کے بعد مفتاح اسماعیل کا راہ راست پر آنے کا امکان
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کرے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام سے قرض ادئیگیوں میں آسانی ہوگی۔ درآمدات اور طلب میں کمی سے روپے پر دباؤ کم ہوگا۔
بلوگ برگ کو انٹرویو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سخت اقدامات سے درآمدات میں کمی آئی ہے۔ جولائی میں درآمدات 35 فیصد کم ہوئی۔ درآمدات میں کمی سے جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت کی پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے 92 ارب کے ٹیکسز لگانے کی تیاری
وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ جولائی میں درآمدات 35 فیصد کمی کے بعد 5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی جسکے نتیجے میں ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
فیڈرل فنانس منسٹر نے کہا کہ توانائی طلب اور درآمدات میں بھی کمی کی جائے گی جوکہ پاکستانی کرنسی پر دباؤ کا باعث ہے ۔