غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان بیرونی طاقتوں سے پیسہ لیتا رہا اوراس پیسے کوملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا۔
نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے اور سی پیک کے خاتمے کےلیے لانچ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ثابت، الیکشن کمیشن
نائب صدر مسلم لیگ نون نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔
فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔اس کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا۔
بیشک اللّہ حق ہے!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 2, 2022
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ اس کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا۔ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔
مریم نوازنے کہا کہ عمران خان بیرونی طاقتوں سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا۔اس غیر ملکی ایجنٹ کو ملکی ترقی روکنے اورسی پیک کے خاتمے کے لیے لانچ کیا گیا ۔
قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا۔
اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے،CPEC کے خاتمے کےلیے لانچ کیا گیا تھا۔سرشرم سے جھک گیا#ImportedIKImportedPTI— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 2, 2022
واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن پاکستان نے 8 سال بعد تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ حاصل کی ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں نثار احمد اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے 21جون کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔