آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری، 24 اگست کو بورڈ میٹنگ بلانے کاامکان

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی میں اضافہ کرکے آخری پیشگی کارروائی پوری کردی ہے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 31 جولاِئی کو پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی میں اضافہ کیا۔ پی ڈی ایل بڑھانے سے پاکستان نے آخری پیشگی کارروائی پوری کردی ہے ۔

آئی ایم ایف کے نمائندے کے مطابق پاکستان نے مشترکہ ساتویں اورآٹھویں جائزے کے لیے پیشگی کاروائی پوری کردی  ہے  جس کے بعد 24 اگست میں بورڈ اجلاس بلایا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز حکومت نے مہنگے داموں ایندھن درآمد کرکے معاشی بحران بڑھایا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈکے نمائندے نے بتایا کہ پاکستان نے 31جولاِئی کو پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی میں اضافہ کیا۔  پی ڈی ایل بڑھانے سے پاکستان نے آخری پیشگی کارروائی پوری کردی  ہے ۔

انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کے نمائندے کے مطابق بورڈ میٹنگ کا اجلاس عارضی طور پر اگست کے آخر میں بلانے کا منصوبہ ہے تاہم مناسب مالیاتی یقین دہانیوں کی تصدیق ہونے کے بعد بورڈ میٹنگ کا اجلاس طلب کیا جائیگا۔

آئی ایم ایف کے مطابق  متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور چائنا کی جانب سے مناسب مالیاتی یقین دہانیوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد 24 اگست کو آئی ایم کی بورڈ میٹنگ بلائی جاسکتی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے نمائندے نے بتایا کہ نجکاری کے عمل سے بھی مناسب مالیاتی مدد ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر