اسٹیٹ بینک نے قوائد کی خلاف ورزی پر دو ایکسچینج کمپنیز کا آپریشن معطل کردیا

اسٹیٹ بینک حکام  کے مطابق شرح تبادلہ میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے پیش نظر ایکسچینج کمپنیوں اور بینکس  کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی مزید سخت کردی ہے

اسٹیٹ بینک پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں اور بینکس کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی میں اضافہ کردیا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے 2 ایکسچینج کمپنیز کی چار برانچوں کا آپریشن  بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان نےایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ ایکسچینج کمپنیوں اوربینکس کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی مزید سخت کردی ہے۔ مرکزی بینک  کی جانب سے  شرح تبادلہ میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے پیش نظر نگرانی میں اضافہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ملک کی معاشی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ  قوائد و ضوابط  کی خلاف ورزی کرنے پر دو ایکسچینج کمپنیَز کی چار برانچوں کا آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔ مرکزی بینک مطابق ضرورت پڑنے پر مزید  اقدامات بھی لے سکتا ہے۔

اس سے قبل مرکزی بینک کے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک پاکستان کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے جبکہ روپے کی قدرمستحکم رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

مرکزی بینک کے حکام نے بتایا تھا کہ پاکستان نے تمام مشکل فیصلے کرلیے ہیں، اب مشکل حالات نہیں کا سامنا نہیں ہے۔ پاکستان میں غیر ضروری درآمدات میں کمی کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق روپے کی قدر کے لیے پے در پے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عالمی مایلاتی ادارہ  آئی ایم ایف اور  دیگر دوست ممالک   پاکستان کے ساتھ  کھڑے ہیں۔ ڈیفالٹ ہونے کا کویہ اندیشہ نہیں ہے ۔

متعلقہ تحاریر