الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے تیار، حلقہ بندیاں مکمل کرلیں

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کیلئے قومی اور صوبائی نشستوں کے لئے  حلقہ بندیاں مکمل کرلیں ہیں

الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات 2023 کیلئے قومی اور صوبائی نشستوں کے لئے  حلقہ بندیاں مکمل کرلیں ہیں۔ ای سی پی حکام کے مطابق کمیشن اب کسی بھی وقت جنرل الیکشن کے لیے تیار ہے ۔

ذرائع کے مطابق  الیکشن کمیشن نے عام انتخابات  2023   کے لیے حلقہ بندیاں مکمل کر تے ہوئے  کہا ہے کہ ای سی پی اب کسی بھی وقت انتخابات کا انعقاد کروانے کے لیے مکمل تیار ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائر ریفرنس واپس لے لیا

ذرائع نے بتایا کہ  حلقہ بندیوں پر کیے جانے والے تمام اعتراضات بھی دور کردیئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں ہونے والی نئی  حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست  جلد شائع  ہونے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی ممنونہ فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں سنگین غلطیاں

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیاتھا جبکہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں بھی چار اگست تک حلقہ بندیاں مکمل کرانے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔

متعلقہ تحاریر