آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے متحرک
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امریکا کے بعد سعودی اور اماراتی حکام سے رابطہ کرکے آئی ایم ایف پراپنا اثرورسوخ استعمال کرکے بیل آؤٹ پیکج جاری کرنے کی درخواست کی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کومعاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔ افواج پاکستان کے سپہ سالار نے امریکا کے بعد سعودی اور اماراتی حکام سے رابطہ کرکے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے گفتگو کی ۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے میدان عمل میں سرگرم نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے امریکی حکام کے بعد سعودی اور اماراتی حکام سے بھی آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے حوالے سے بات چیت کی ۔
یہ بھی پڑھیے
آرمی چیف کی امریکہ سے پاک آئی ایم ایف ڈیل کو تیز کرنے میں مدد کی درخواست
میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے سعودیہ عرب اور متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے رابطے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرض کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے امریکی، سعودی اوراماراتی حکام سے رابطے کے بعد امید ہے کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام میں جلد مثبت پیش رفت کا امکان ہے ۔
اس سے قبل آرمی چیف نے واشنگٹن حکام سے درخواست کی تھی کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ملنے والے 1.2ارب ڈالر کے حصول کے لیے اسلام آباد کی مدد کرے تاکہ نادہندہ ہونے کے خطرات کو کم کیا جا سکے ۔
ذرائع کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے وائٹ ہاؤس اور محکمہ خزانہ سے کہا کہ آئی ایم ایف پر اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے بیل آؤٹ پیکج کے تیز تر کروائیں اورپاکستان کو ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 13 جولائی کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اعلان کیا تھا کہ اس نے پاکستان کے ساتھ 1.17 بلین ڈالر کا ایک معطل قرض پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔