عمران خان کا  کریز سے باہر آکر کھیلنے کا فیصلہ، ضمنی الیکشن میں 9 حلقوں سے کھڑے ہونے کا اعلان

تحریک انصاف کے  9 ارکان کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر25 ستمبر ہو انتخاب ہونے جا رہا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان نے ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے تمام 9 حلقوں سے خود انتخابات میں  حصہ لینے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑاجائے گا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 9 نشستوں کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات میں خود حصہ لینے کا  فیصلہ کرلیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی  مخالفین کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین تحریک انصاف کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کردیا

تحریک انصاف کے 9 ارکان کے استعفے منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی 9نشستیں خالی ہوئی ہیں جن پر25 ستمبر ہو انتخاب ہونے جا رہا ہے  جبکہ منظور ہونے والے 2 استعفے  مخصوص نشستوں  والے تھے ۔

ای سی پی  کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 22 مردان، حلقہ 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر کراچی، این اے 239 کورنگی اور این اے 246 کراچی ساؤتھ میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

مرحلہ وار استعفوں کی منظوری ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع  ہونگے جبکہ ان کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی ۔ 25 ستمبر کو پولنگ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

متعلقہ تحاریر