مہنگائی میں مزید اضافہ، ہفتہ وار بنیادوں پر شرح 38.63 فیصد پر پہنچ گئی
وفاقی ادارہ شماریات (پی بی ایس ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.82 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.82فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38.63 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رواں ہفتے کے دوران 33 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ4 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 14 اشیاء مستحکم رہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات (پی بی ایس ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.82 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38.63 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار رد و بدل کا فیصلہ
ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے کے دوران 33 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ پیاز، ٹماٹر، آلو، دالیں، لہسن، انڈے، تازہ دودھ، دہی کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں۔
پاکستان بیورو اسٹیٹسٹکس ( پی بی ایس) کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 18.79 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی کلو پیاز 75 روپے سے بڑھ کر 95 روپے تک ہو گئی۔
رواں ہفتے ٹماٹر 8.8 روپے کی فی کلو مہنگا ہو کر 74 روپے سے بڑھ کر 83 روپے تک ہو گیا ہے ۔ آلو کی فی کلو قیمت 57.62 روپے سے بڑھ کر 60.52 روپے ہو گئی۔
رواں ہفتے دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 11 روپے، دال مسور 13.8 روپے مہنگی ہوئیں۔ کوکنگ آئل،گھی اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔