لورالائی میں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کے سلسلے میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد
بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا فائنل لیفٹیننٹ کرنل عمرفاروق، ذیشان علی اور میجرعبید اور نعمان لاشاری کے درمیان کھیلا جو لیفٹیننٹ کرنل عمرفاروق، ذیشان علی کی ٹیم نے اپنے نام کیے

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کے سلسلے میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل لیفٹنٹ کرنل عمر فاروق، ذیشان علی اور میجر عبید اور نعمان لاشاری مدمقابل تھے ۔
بلوچستان کے ضلع لورالائی ڈائمنڈجوبلی جشن آزادی کے سلسلے میں جاری بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا فائنل لیفٹیننٹ کرنل عمرفاروق، ذیشان علی اور میجر عبید اور نعمان لاشاری ہوا۔ فائنل میں بہترین کھیل پیش کرکے لیفٹیننٹ کرنل عمر فاروق اور ذیشان علی ٹرافی اپنے نام کی ۔
یہ بھی پڑھیے
گورنمنٹ کالج لورالائی میں سائنسی نمائش، شرکاء طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں سےحیران
بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا فائنل ایف سی ٹریننگ سینٹر میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ظفراللہ شاہ کی زیر نگرانی میں کھیلا گیا۔ جس کے چیف گیسٹ سردار نعیم خان جوگیزئی تھے۔
اس موقع پرمہمان خصوصی سردارنعیم خان جوگیزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک کے کھلاڑیوں نے آؤ ٹ ڈور کھیلوں کے ساتھ ساتھ انڈور کھیلوں میں بھی کافی نام حاصل کیا ہوا ہے۔ ہمیں اپنے ہر کھیل کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چائیے۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت کو چائیے کہ وہ ہر سطح پر کھیل اورکھلاڑیوں کو آگے لے آئیں۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے ونر، رنراپ اور دیگرکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر سید ظفراللہ شاہ نے چیف گیسٹ محمد نعیم جوگیزئی اور لیفٹنٹ کرنل عمر فاروق کو سوینئر دئیے گئے۔